ڈی سی او ریلوے نے تبلیغی مرکز بازار میں 56 سربمہر دکانیں کھلوا دیں

رائے ونڈ (نامہ نگار) ڈی سی او ریلوے لاہور شہباز ببر نے تبلیغی مرکزبازار میں سربمہر56دکانوں کو متنازع پراپرٹی قرار دیکر ملکیت کی نشاندہی ثابت ہونے تک کھولنے کی مشروط اجازت دیدی ۔ صوبائی حلقہ پی پی 161کے مسلم لیگی رہنماء چیئرمین مرکزی انجمن تاجران تبلیغی مرکزبازار محمد شاہد خاں کے ڈی سی او ریلوے کے سامنے مضبوط مؤقف پیش کرنے کی وجہ سے گزشتہ روز 29مئی کو ہونے والی مذکورہ دکانوں کی نیلامی بھی ملتوی کردی گئی ۔آئندہ دنوں محکمہ مال اور محکمہ ریلوے کے افسران مشترکہ طور پر جگہ کی نشاندہی کا عمل پورا کریں گے ۔ منعقدہ اجلاس اے ای این آفس رائے ونڈ میں ریلوے افسران ڈی ای این lllراجہ محمد عرفان اور ڈپٹی ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈ قاضی بدر غفور بھی ڈی سی او شہباز ببرکے ساتھ موجود تھے۔