ڈسکہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ‘وکلاء صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں:رضا ایڈووکیٹ

کاہنہ(نامہ نگار)پاور گروپ آف لائرز کی ڈسکہ میں پولیس گردی کی مذمت اور جاںبحق ہونیوالے وکلاء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی۔ چیئرمین محمد رضا ایڈووکیٹ نے کہا کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سرعام پھانسی دی جائے انہوں نے کہا کہ وکلاء احتجاج ضرور کریں لیکن صبرکا دامن ہاتھ سے ناچھوڑیں ۔ قانون ہاتھ میں لینا وکلاء کو زیب نہیں دیتا۔