پھول نگر میں لڑکی اور لڑکے،ساہیوال میں 5 سالہ بچے سے زیادتی

پھولنگر + ساہیوال (نامہ نگاران) پھول نگر میں لڑکی اور لڑکے، پاکپتن میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی گئی۔ پھول نگر میں گذشتہ روز لنگڑے والی ڈھاری کے حنیف کی سولہ سالہ بیٹی سمیرا بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ آصف گھر گھس آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔محلہ رسول پورہ کے سجاد شاہ کا 14 سالہ بیٹانقی شاہ ٹیوشن پڑھ کر گھرواپس آ رہا تھا احمد شیخ، راحیل اور ایک نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل پر بٹھایا اور لمبے جاگیرروڈ پر ایک حویلی میں لے کر پہلے تشددکا نشانہ بنایا بعد میں احمد شیخ نے زیادتی کی، مقدمہ درج ایک ملزم احمد شیخ کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیں ساہیوال کے نواحی گاﺅں میں اوباش شخص نے ایک پانچ سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ چک نمبر 85/5 ایل میں ملزم اختر منیر ریحانہ بی بی کے پانچ سالہ بیٹے مبشر کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چیچہ وطنی میں 14 سالہ حافظ قرآن احسن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
زیادتی