ٹریفک حادثات‘ ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق‘ 3 شدید زخمی

ٹریفک حادثات‘ ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق‘ 3 شدید زخمی

لاہور + رائیونڈ (نامہ نگاران) ٹرک اور ٹرین تلے آکر 3 نوجوان چل بسے جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ صادق آباد جانے والے ٹرک کا ہیلپر 19 سالہ عدنان ٹرک کے نچلے حصے میں بنی ہوئی جگہ پر سو رہا تھا کی اچانک بریک لگنے سے وہ نیچے سڑک پر گر پڑا اور اپنے ہی ٹرک کے ٹائروں تلے کچلا گیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی ہلا ک ہو گیا ہے۔ داتا دربار پولیس چوکی کے اہلکا روں نے ٹر ک کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر لیا اور لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے۔ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے شناختی کارڈ پر نام وزیر علی ولد علی اکبر درج ہے۔ اس کی جیب سے جو ٹکٹ ملا ہے۔ وہ گجرات سے صادق آباد کا ہے۔ اگر کوئی شخص اسکو پہچانتا ہے تو وہ ڈی ایس پی رائیونڈ شاہ نواز چاچڑ 03087771824/انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ 03087771625 پر رابطہ کریں۔ برکی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 50 سالہ شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ برکی روڈ پر پیرگون سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ نور الدین ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایدھی عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی اامداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔