نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، نمازیوں کی سخت چیکنگ

نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، نمازیوں کی سخت چیکنگ

لاہور(نا مہ نگا ر)پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھرمیں  نماز جمعہ کے اجتماعات کی  سیکورٹی کے انتہائی سخت ا نتظامات کئے تھے جبکہ پولیس نے بڑے شہروں میں چیکنگ کے لئے خصوصی ناکے بھی لگائے تھے۔ تفصیلات کے مطا بق حساس اداروںنے پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی تھی کہ د ہشت گرد کو ئی بڑی کا رروائی کر سکتے ہیں پرصوبائی دارالحکومت لاہور اورردیگربڑے شہروں میں گزشتہ روزسیکورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔مساجد، امام بار گاہوں، نماز جمعہ کے اجتماعات اور مزاروں پر پولیس کی بھاری نفر ی تعینات کی گئی تھی۔ مساجد اور امام بار گا ہو ں کی انتظامیہ نے پولیس کے علا وہ اپنے طور پر بھی سکیو ر ٹی کے انتظامات کرتے ہوئے پرائیویٹ سکیو ر ٹی گارڈز ۔میٹل ڈ یٹکٹراور واک تھرو گیٹس کا بندوبست کیا تھا۔