مفرور ملزموں کی جائیداد ضبط نہ کرنے پر کمشنر لاہور کی عدالت طلبی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل جج انٹی کرپشن نے اراضی کی خورد برد کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط کرکے عدالت کو آگاہ نہ کرنے پر اسٹنٹ کمشنر(سٹی) کو چھ جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  مقامی شہری مشتاق نے پٹواری الطاف حسین وغیرہ سات افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے کہ انہوں نے جعل سازی سے درخواست گزار کی اراضی خورد برد  کرلی تھی ۔ ملزمان مذکورہ مقدمے کی سماعت کے لئے پیش نہیں ہو رہے تھے جس کی بناپر عدالت نے انہیں مفرور قرار دے کر ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا تھا۔