فیروز والا: 35 کلو ناقص گوشت پکڑا گیا

فیروز والا: 35 کلو ناقص گوشت پکڑا گیا

فیروز والا (نامہ نگار) ویٹرنری آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محسن عباس نے عملے کی مدد سے لاہور روڈ کی آبادی بدو میں چھاپہ مار کر ناقص اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے والے قصاب منیر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے 35 کلو گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔