صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ مسجد کے سامنے بیٹھے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

صوابی (صباح نیوز) صوابی کی یونین کونسل سلیم خان میں رات کی تاریکی میں دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے سامنے بیٹھے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ مقتولین اور زخمی ہونے والوں کا تعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے ہے ۔ تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے بتایا وہ اور ان کے دیگر ساتھی بشیر احمد اور اشفاق بانڈہ پل کے مسجد کے سامنے میدان میں بیٹھے تھے اس دوران شب گیارہ بجے دو نامعلوم افراد نے آکر ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ مقتول بشیر احمد کا تعلق جماعت اسلامی اور اشفاق اور مجروح سید علی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ اشفاق مقامی پرائمری سکول میں بحیثیت چوکیدار تعینات تھا۔ مقتولین کو جمعہ کی صبح دس بجے سپردخاک کر دیا گیا صوابی پولیس نے مجروح سید علی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
صوابی/ 2افراد قتل