سکول پر قبضے کی کوشش خاتون کی شوہر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)شوہر کی طرف سے سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش پر خاتون نے سیشن کورٹ میں اپنے شوہر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اطلاع کے مطابق شالیمار کے علاقہ میں واقع نجی سکول کی پرنسپل رخسار نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اسکا شوہر  عدنان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اسکے سکول میں زبردستی گھس آیا اور فائرنگ کرتے ہوئے سکول کو تالہ لگا دیا۔