سرگودھا میں قتل کے مجرم کو آج پھانسی، لاہور، چکوال میں 4 کے ڈیتھ وارنٹ جاری

منڈی بہاءالدین+ چکوال+ سرگودھا+ لاہور (نامہ نگاران+ اپنے نامہ نگار سے) سرگودھا میں قتل کے مجرم کو آج پھانسی جبکہ لاہور میں ایک اور چکوال میں 3کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅالدےن میں ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج مےاں محمد انور نذےرکی عدالت سے تہرے قتل کے مقدمہ کے مجرم مراد علی کوسزائے موت دینے کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری، ملزم کوسرگردھا جیل میں تختہ دار پرآج صبح لٹکا دیا جائیگا۔ مجرم نے 1998ءمیں خاتون سمیت تین افرادکو دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال پرویز اسماعیل جوئیہ نے 9 افراد کے قتل میں ملوث تین ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں اور ان تینوں ملزمان کو تین جون کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا جن ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں جاوید سلطان ساکن ارڑ تحصیل چوآسیدن شاہ، محمد رفیق اور اکرام حسین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور سے اپنے نامہ نگار سے کے مطابق 28سال قبل موت کی سزا پانے والے کو تین جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ مقامی عدالت نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں موت کی سزا پانے والے جاوید عرف جیدا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ مجرم کو 3جون کو کوٹ لکھپت میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ جاوید عرف جیدا کو 1987ءمیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے مجرم کی رشتہ داروں سے ملاقات کرانے اور اس کا آخری بیان قلمبند کرنے کے لئے مجسٹریٹ مقرر کر دیا ہے۔
پھانسی/ وارنٹ