ریسکیو 1122 نے حادثات کے 728 متاثرین کو مدد فراہم کی

ریسکیو 1122 نے حادثات کے  728 متاثرین کو مدد فراہم کی

لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 613 ٹریفک حادثات میں6افرادہلاک جبکہ 728زخمی ہوئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 256ڈرائیورز ،20کم  عمر ڈرائیور، 355 مسافر اور117پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔ لاہور 133متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں41حادثات میں 49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات میں کل 728متاثر ہونے والوں میں سے596مرد اور 132 خواتین شامل ہیں۔