جعلی پولیس مقابلے کی انکوائری مکمل، 6 اہلکاورں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکی سفارش

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرا نے گزشتہ برس بند روڈ پر ہونے والے پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوبھجوا دی ہے ۔ رپورٹ میں مذکورہ مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او گلشن راوی سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے گزشتہ برس28مئی کو بند روڈ پر ہونے ایک مقابلے میں شہری صوفی کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا ۔صوفی کے ورثاء نے مقابلے کوجھوٹا قرار دیتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ا س کی جوڈیشل انکوائری  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس درخواست پر مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرا کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔