جعلی مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ بڑی مقدار میں بوتلیں برآمد

فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ صحت ٹیم نے لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں چھاپہ مار کر جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ مختلف کمپنیوں کی بھاری مقدار میں جعلی بوتلیں برآمد کر لی۔ پولیس نے اس ضمن میں اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔