بیوی کے قاتل کو سزائے موت 2 لاکھ جرمانے کی سزا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے قتل کے مقدمے کی سماعت کی ، پراسیکیوٹر شبیر خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عثمان نے اپنی بیوی یاسمین کو گھریلو جھگڑے کے باعث بائیس فروری 2012ء کو گلا دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ کے بھائی اعظم کی درخواست پر تھانہ برکی میں چار مارچ دو ہزار بارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔