جائیداد کے تنازعہ پر معمر شخص بہن بھائی پٹواری کے ہاتھوں قتل
لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) بربنس پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پربھائی اور بہن نے پٹواری کے ساتھ مل کر 55سالہ شخص کو گلہ دبا کر قتل کردیا ہے ۔ گھریلو جھگڑے پر بھتیجوں نے پھوپھی کو مار دیا جبکہ نامعلوم افراد نے اینٹیں مار کر شہری موت کی نیند سلا دیا۔ داروغہ والا کے رہائشی اسحاق کا اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہاتھا اسحاق کو اس کے بھائی ریاض اور بہن سمعیہ نے پٹواری افتخارکے ساتھ مل کر تشدداور گلہ دبا کر قتل کردیا ۔ فیکٹری ایریا کے علاقے چونگی امرسدھو کی رہائشی کوثر بی بی کا اپنے بھتیجوں شہزاد اور اظہر کے ساتھ گھریلو لڑائی جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز پھر ان میں جھگڑا ہو گیا جس پر شہزاد اور اظہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون موریہ پل کے قریب راہگیروں نے اجنبی شخص کی نعش پڑی ہوئی دیکھی ملزمان نے مقتول نے سر اور جسم پر اینٹیں مار کر اسے قتل کیا پولیس فیروز والا نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے لی ۔