ڈولفن پولیس نے گمشدہ بیگ مالک تک پہنچا دیا
لاہور (نامہ نگار)ڈولفن سکوڈ سمن آباد نے علاقہ سے ملنے والا بیگ شہری کو فون کر کے واپس کر دیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روز ڈولفن سکواڈ سمن آباد علاقہ میں معمول کی گشت پر تھا کہ انہیں گونمنٹ گرلز کالج سمن آباد کے قریب ایک بیگ ملا ۔جس میں چیک اور اہم دستاویزات تھیں۔ جس پر ڈولفن سکواڈ نے متعلقہ تھانے کے حوالے بیگ کر تے ہوئے بیگ میں موجود دستاویزات پر اسکے مالک شہباز عمران کا فون نمبر ٹریس کر کے اسے کال کی ۔جس نے اپنا بیگ گم ہونے کی تصدیق کردی ۔