غازی آباد سے گٹکا فروش گرفتار
لاہور(نامہ نگار)غازی آباد پولیس نے گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ غازی آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ مین بازار میں ایک شخص سرعام گٹکا فروخت کررہاتھا۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم نعیم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کا گٹکا برآمد کرلیا ہے۔