مختصر عدالتیں خبریں
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹائون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد نے چوری اور ڈکیتی کے الزامات میں ملوث 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ٭صارف عدالت کے جج طاہر نواز خان نے خراب موبائل دینے پر ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانہ کیس میں وکلاء کو ابتدائی بحث کیلئے 3 مئی کو طلب کر لیا۔ ٭انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹائون کے استغاثہ کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی۔