لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں‘ شہری نقدی‘ قیمتی اشیاء سے محروم‘ مزاحمت پر شہری زخمی
لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کردیا معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے مغل پورہ میں گارمنٹس کی دکان سے 6ہزار کی نقدی لوٹ کر مزاحمت پر دکاندار عدنان کو سر میں پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا تھا ہنجروال کے علاقہ میں لیڈی ڈاکٹر سعدیہ طلائی چوڑیاں و موبائل، مرتضیٰ اور سعید سے 2لاکھ 56ہزار ہاشم سے 1لاکھ 78ہزار، بابرسے 1لاکھ 40ہزار، اسحاق اور عاقب سے پچاس 50ہزار آصف سے 65ہزار اور موٹرسائیکل ، حسین سے 35تولے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی، نوشیر کے گھر سے 4لاکھ 56ہزارنادر سے 4لاکھ 15ہزار قادری سٹور سے پولیس وردی میں ملبوس ایک ڈاکو 8ہزارنقدی دن تمام سے موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا گیا ڈیفنس سی میں اصغر اقبال، دلیل خان،ارسلان، محمد علی افغال، شاہد، زبیر کی موٹرسائیکلیں اور نواں کوٹ میں عابد کی گاڑی چوری کرلی گئی۔