لاہور میں ڈاکے، چوریاں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاءسے محروم
لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں ڈاکوﺅں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے جوہر ٹاﺅن ای بلاک میں ڈاکو نوید کے اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر 12 لاکھ روپے، زیورات، قائداعظم انڈسٹریل ایریا اے ٹو ٹاﺅن شپ کے رہائشی ظہیر کے گھر سے 10 لاکھ روپے و زیورات، ڈیفنس اے کے علاقہ کی معصومہ کے گھر سے 6 لاکھ روپے، نواب ٹاﺅن منیر چوک کے طارق کے گھر سے دو ڈاکو دو لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملت پارک اسلام آباد کالونی میں مقیم سے پانچ لاکھ روپے، ٹاﺅن شپ بی ون میںاخلاق سے 4 لاکھ روپے ، سول لائن وارث روڈ پرامداور اسکی فیملی سے 5 لاکھ روپے، ہنجروال بلال چوک میں جنید اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے جوہر ٹاﺅن میں خالد اور اسکی بیوی سے 1 لاکھ 7ہزار روپے، ستوکتلہ میں حسین سے اڑھائی لاکھ روپے، سبزہ زار میں عدنان سے 10 ہزار روپے ، چوہنگ میں اشفاق اور اسکی بیوی سے 45 ہزار روپے، نواں کوٹ میں سلیمان سے 80 ہزار روپے ،گلشن اقبال مہران بلاک میں فاروق سے 23 ہزار روپے، اقبال ٹاﺅن میں طاہر اور اسکی فیملی سے 80 ہزار روپے، لٹن روڈ میں رشید اور سے 65 ہزار مزنگ میں آصف سے 22 ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔ نواب ٹاﺅن سے صدیق، جنوبی چھاﺅنی سے منطور، ڈیفنس بی سے شریف، غالب مارکیٹ سے اقبال اور لیاقت آباد سے منور کی گا ڑیاں جبکہ اچھرہ سے حمزہ، چوہنگ سے وقاص ،گلشن راوی سے ناصر، وحدت کالونی سے زبیر، شاہدرہ ٹاﺅن سے بلال، ٹبی سٹی سے عدنان، پرانی انارکلی سے کا مران، ٹاﺅن شپ سے سلیم ، ہنجروال سے خالد کی موٹر سائیکلیں چھین لیں گئیں۔
ڈاکے