پٹرول پمپس دکانوں کے اوزان پیمائش کی جانچ پڑتال کیلئے قائم ٹیمیں متحرک 249 پمپ مالکان کےخلاف کارروائی

پٹرول پمپس دکانوں کے اوزان پیمائش کی جانچ پڑتال کیلئے قائم ٹیمیں متحرک 249 پمپ مالکان کےخلاف کارروائی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری محنت وانسانی وسائل کیپٹن (ر) محمد یوسف کی ہدایات پر اوزان وپیمائش کی جانچ پڑتال کے لئے تشکیل دی جانے والی خصوصی ٹیمیں بلا ناغہ ضلع لاہور کے پٹرول پمپس،دکانوں اور کاروباری مراکز میں استعمال ہونے والے کنڈہ جات اور باٹ چیک کررہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد نعیم نے اس ضمن میں بتایا کہ اب تک 268پٹرول پمپس کی 1523نوزلز چیک کی گئیں اور کم پیمائش دینے والے پٹرول پمپس کی 176 کی نوزلز کو قانون کے مطابق سیل کر دیا گیا۔مزید براں ان پٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 249 چالان مرتب کرکے عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔