نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، نعش بیگ میں ڈال کر موٹروے پر پھینک دی

 نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، نعش بیگ میں ڈال کر موٹروے پر پھینک دی

فیروزوالا (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش کالے رنگ کے بیگ میں بند کرکے موٹروے پل کے قریب پھینک دی اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹروے پل ٹھپانوالہ کے قریب زمیندار نے کالے رنگ کے بیگ سے بدبو آنے پر واقعہ کے بارے میں مریدکے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے لی۔