لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکوﺅں کی مبینہ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکوﺅں کی مبینہ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

لاہور+ پھولنگر (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ پھولنگر میں ڈاکوﺅں نے گاڑیاں نہ روکنے پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔ اعظم گارڈن ملتان روڈ کے رہائشی جواد کے گھر ڈاکوﺅں نے گھس کر اسلحہ کے زور پر اس کی فیملی کو یرغمال بنا لیا اور 9لاکھ کی نقدی، زیورات، مدینہ کالونی والٹن روڈ کے رہائشی خالد کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی، زیورات، اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے رکشہ سوار ضیاءاور سواریوں سے 4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، فیکٹری ایریا میں فوزیہ سے 2لاکھ کی نقدی اور زیورات، باغبانپورہ میں عاطف سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے اعجاز سے 2لاکھ کی نقدی و موبائل، شالیمار میں عمران سے 1لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل، نواں کوٹ میں ریحان سے ایک لاکھ روپے نقدی، کوٹ لکھپت میں وحید سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات، گلشن راوی میں طیب سے 60ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں قاسم سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موٹر سائیکل، اچھرہ میں رشید سے 52ہزار روپے کی نقدی اور لیپ ٹاپ، سمن آباد میں اظہر سے 42ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں سلیمان سے 29ہزار کی نقدی، فیکٹری ایریا میں بابر سے 35ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔ اقبال ٹاﺅن میں ثاقب، غالب مارکیٹ میں نعمان کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس اے میںساجد، جنوبی چھاﺅنی میں نصیر الدین، مصطفی آباد میں وحید، باغبانپورہ میںوسیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ ادھر اقبال ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ 6 مبینہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ نرگس بلاک میں اقبال ٹاﺅن پولیس کا معمول کا گشت جاری تھا پولیس نے 3موٹر سائیکلوں پر سوار 6مبینہ ڈاکوﺅں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار ندیم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی لیکن مبینہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر پھول نگر جمبربائی پاس پر چونیاں سے اسلام آباد جانے والی کوسٹر جمبربائی پاس کے قریب پہنچی تو ناکہ لگائے 8 ڈاکوﺅں نے ڈرئیور افضل نے کوسٹر کو نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ ڈرائیور افضل شدید زخمی ہو گیا۔ اسی دوران ایمبولینس پر بھی ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور محمد اسلم بھی شدیدزخمی ہوگیا جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کردیا گیا۔
لاکھوں کی وارداتیں