فاروق آباد میں طالبہ، فیصل آباد، اوکاڑہ میں 3 خواتین سے زیادتی

فاروق آباد میں طالبہ، فیصل آباد، اوکاڑہ میں 3 خواتین سے زیادتی

فاروق آباد + فیصل آباد + اوکاڑہ (نامہ نگاران +نمائندہ خصوصی ) فاروق آباد میں طالبہ، فیصل آباد، اوکاڑہ میں 3 خواتین سے زیادتی۔ فاروق آباد کے گاو¿ں اوگند آٹھویں کلاس کی 13 سالہ (س) گھر سے سکول گئی نہ پہنچنے پر بچی کا والد عزیزوں کے ہمراہ تلاش میں نکلا تو گاو¿ں کے کھیتوں میں بے ہوش پایا جس نے ہوش میں آنے پر بتایا اسے سکول جاتے وقت الطاف نے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اغواءکیا اور نامعلوم جگہ پر زیادتی کے بعد کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں تاندلیانوالہ چک نمبر422گ۔ب کی شادی شدہ خاتون (ن) سے نصیر احمد وغیرہ، غلام محمد آباد کی 15سالہ (ع) کو عثمان وغیرہ نے مبینہ طور پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ادھر چک نمبر 51 تھری آر اوکاڑہ کی شادی شدہ خاتون اللہ رکھی سے غلام احمد نے زبردستی زیادتی کی۔
زیادتی