شاہدرہ: 23 سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت

شاہدرہ: 23 سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں 23 سالہ نامعلوم نوجوان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔ انارکلی کے علاقہ میں سڑک پر نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی تھی۔ سڑک سے گزرنے والے راہ گیروں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والا شخص دیکھنے میں نشئی معلوم ہوتا ہے۔