لاکھوں کی وارداتیں شہری نقدی قیمتی اشیاء سے محروم مزاحمت پر نوجوان زخمی
لاہور+فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاو رچوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملت پارک میں ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر عبد الحق کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 6لاکھ روپے وقاص سے 3لاکھ 55ہزار روپے عمران سے 3لاکھ 25ہزار روپے راشد سے 2لاکھ 17ہزار روپے عبد الستار سے 65ہزار روپے نعیم سے 46ہزار روپے غلام مصطفی سے 54ہزار روپے زبیر سے 50ہزار روپے موٹر سائیکل ، امین سے 10ہزار روپے عثمان سے 9ہزار روپے عاطف سے موٹر سائیکل ،تحسین سے موٹر سائیکل ،اشرف سے 58ہزار روپے لیاقت سے 15ہزار روپے اور ان تمام سے موبائل فون لوٹ لیے گئے ۔ چوروں نے یعقوب ، عاطف ، شاہدکی کاریں جبکہ افضل ،اشفاق ، نواز ، فاروق ،وقاص ، نوید، آصف ، تنویر ، سیف، ساجد ، شکیل ، عمیر ، نادر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔دریں اثناء شرقپور روڈ پر ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان بابر کو زخمی کردیا۔رقم ، موبائل چھین لیا۔