کار سواروں نے رکشہ سوار خاتون کو خاوند کے سامنے اغوا کر لیا

کار سواروں نے رکشہ سوار خاتون کو خاوند کے سامنے اغوا کر لیا

فیروز والا (نامہ نگار) کارسواروں نے رکشہ سوار خاتون کو شوہر کے سامنے زبردستی اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد لاہور کا رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد نواز اپنی بیوی (ص) کے ہمراہ رکشہ پر جا رہا تھا کہ قلع ستار شاہ کے قریب کار سوار چار افراد نے رکشہ رو ک کر نواز کی بیوی کو زبردستی اغوا کر لیا۔ دریں اثنا بدو نظام پورہ میں غلام فرید نے دو ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی کو ورغلاءکر اغواکر لیا۔