ٹبی سٹی میں نامعلوم شخص کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے نشئی قرار دیدیا

ٹبی سٹی میں نامعلوم شخص کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے نشئی قرار دیدیا

لاہور (نامہ نگار) 65 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ ٹیکسالی چوک کارپوریشن پارک میں گزشتہ روز نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔