نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر 3 افراد کو لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) نوسربازوں نے تےن افراد کو کر نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لےا۔ تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے داتا دربار کے علاقہ میں نامعلوم شخص، لاری اڈ ا کے علاقہ میں ندیم جبکہ بتی چوک کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لےا۔ تےنوں متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔