نواب ٹاﺅن: دروازہ کھٹکھٹانے پر ایس ایس پی کا مزدوروں پر مبینہ تشدد

لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاو¿ن کے علاقہ میں واقع سوسائٹی میں مبےنہ طور پر اےک اےس اےس پی نے ساتھ والے گھر میں کام کرنے والے دو مزدروں کو گھر کا دروزاہ کھٹکھٹانے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر لےا جس پر اےک مزدور کے بھائی نے تھانے میں اندارج مقد مہ کےلئے درخواست دیدی۔ خانےوال کے رہائشی عبدالمالک کے مطابق اسکا بھائی خالق اپنے ساتھی مزدور رےاض کے ساتھ سوسائٹی میں اےس اےس پی دانےال عزےز کے ساتھ والے گھر میں رنگ روغن کا کام کررہے تھے کہ اس دوران مزدروں نے کسی کام کے سلسلے میں اےس اےس پی کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا دےا جس پر اےس اےس پی اور اس کے ملازموں نے خالق اور رےاض کو تشدد کا نشانہ بناےا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردےا۔ عبدالمالک کے مطابق پولےس نے درخواست پر کوئی کارروائی نہےں کی اور الٹا مجھے سنگےن نتائج کی دھمکےاں دی جا رہی ہے۔ عبدالمالک نے وزےراعلی پنجاب سے انصاف کی اپےل کی ہے۔