لاہور : مبینہ پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک‘ لاکھوں کی وارداتیں ‘2 چینی باشندے بھی لٹ گئے

لاہور : مبینہ پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک‘ لاکھوں کی وارداتیں ‘2 چینی باشندے بھی لٹ گئے

لاہور(نامہ نگار/ سٹا ف رپورٹر) جنوبی چھاونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد ڈاکو تھے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے تینوں زےرحراست افراد کو ےہاں لا کر فائرنگ کر کے”پار“ کرنے کے بعد پولےس مقابلے کا رنگ دے دےا۔ جنوبی چھاو¿نی کے علاقہ مےں پولےس کی فائرنگ سے تےن مبےنہ ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت نہےں ہو سکی ہے۔ پولےس کے مطابق شہری اویس اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہا تھا اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 ڈاکوﺅں نے انہےں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے25ہزار روپے نقدی، طلائی زےورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہو گئے۔ اس دورا ن دیگر شہریوں نے 15پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کرکے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی۔ اس دوران پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے موٹر سائیکلیں روکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی ۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پرمبےنہ پولےس مقابلوں کے ماہرایس ایچ او جنوبی چھاﺅنی انسپکٹر فیصل شریف موقع پر پہنچ گےا۔ پولیس اور ڈاکوو¿ں مےں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ بند ہونے پر پولیس نے جا کر دیکھا تو تین ڈاکو خون میں لت پت پڑے تھے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ تیسرا تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا جس کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پولےس نے ڈاکوو¿ں کو جعلی پولےس مقابلے مےں پار کےا ہے۔ پولےس نے تےنوں ڈاکوو¿ں کو پہلے سے رفتار کر رکھا تھا اور تےنوں زےر حراست افراد کو ےہاں لا کر فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد پولےس مقابلے کا رنگ دے دےا گےا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے دو چینی باشندوں سے5ہزار ڈالر،5 ہزار روپے، تےن موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈےفنس بی میں ڈاکوﺅںنے نعمان کے گھر سے 23لاکھ روپے مالیت، باغبانپورہ میں سلےم کے گھر سے10لاکھ روپ، ٹاﺅن شپ میں کرامت کے گھر سے 10لاکھ روپے،ما ڈ ل ٹا ﺅ ن میں ڈاکوﺅںنے  جہانز ےب کے گھر میںسے 9لاکھ روپے مالےت ، مسلم ٹاﺅن میں ادر ےس کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے گلبرک میں خادم خان کی فیملی کی سے 10لاکھ روپے، شیرا کوٹ میں ےاسےن کی فیملی سے 8لاکھ روپے مالےت، مصر ی شاہ میں گل کی فیملی سے 5لاکھ روپے، مناواں میں خر م کی فیملی سے5لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅںنے ہنجروال میںاقدام خان سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون، بادامی باغ میں دانش سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون، لاری اڈا میں شفےق سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون، گلشن اقبال میں ادرےس سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون، شالےمار میں عمر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون، شادباغ میں فرید سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، فےکٹر ی اےرےامیں شبیرسے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، مسلم ٹاﺅن میںرزاق سے 10ہزارروپے اورموبائل فون، شالےمار میںنے عارف سے 6ہزارروپے اورموبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں عاشق سے 8ہزارروپے اور موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں علی سے 7ہزار روپے اور موبائل فون ماڈل ٹاﺅن میں اصغر سے 5ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاﺅن، ڈیفنس، وحدت کالونی، گرین ٹاﺅن کے علاقوں سے چار کارےں جبکہ گلشن راوی، وحدت کالونی، لٹن روڈ، مزنگ، مغلپورہ، مسلم ٹاﺅن، نشتر کالونی کے علاقوں سے سات موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میں مو ٹر سا ئیکل سوار فیملی کو لو ٹ کر فرار ہو نے والے تین ڈاکو پو لیس نے تعاقب کر کے گرفتار کر لئے۔ پولیس کے ساتھ مقا بلے میں زخمی ہو نے والے دو ڈاکو ہسپتال منتقل کر دئیے گئے۔ کیلاسکے کے قریب تین ڈاکواسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار فیملی کو روک کر ان سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لو ٹ کر فرار ہو رہے تھے، اس دوران راہگیروں نے ڈکیتی کر کے فرار ہو نے والے ڈاکوﺅں کا تعاقب شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر گوندلانوالہ کے قریب تھانہ اروپ پو لیس نے ناکہ بندی کر کے ڈاکوﺅں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ڈاکو ﺅں کی شناخت عثمان، یوسف اور طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کوٹلی پیر احمد شاہ کے رہائشی ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ گرجاکھ کے علاقہ دھلے میں لیاقت کے گھر میں دن دیہاڑے داخل ہونے والے4 ڈاکوﺅں نے خواتین کے شور مچانے پر فائرنگ کر کے لیاقت کی بیوی ثمینہ کو زخمی کر دیا اور واردات کئے بغیر ہی فرار ہو گئے۔