فیروزوالا: لڑائی جھگڑوں میں بہن بھائی سمیت 6 افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) لڑائی جھگڑوں میں بہن بھائی سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رفاقت اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے امجد علی کے بیٹے اقبال اور بیٹی کو زخمی کر دیا۔ سیکھم میں عابد نے گولی مار کر جاوید کی بیوی ساجدہ بی بی کو زخمی کر دیا۔ بھٹیاں والا میں جائیداد کے تنازع پر حمیرا اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے صادق کو زخمی کر دیا۔ کام کاج کے سلسلہ میں تلخ کلامی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔