دہشت گردی، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزم گرفتار

  دہشت گردی، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) انوےسٹی گےشن اور سی آئی اے پولےس نے دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کے درجنوں مقدمات مےں ملوث 16 اشتہاری اور مفرور گرفتار کر لئے۔ تفصےلات کے مطابق پولےس ٹےموں نے تھانہ ٹبی سٹی، جوہر ٹاﺅن، ہنجروال، اچھرہ، نشتر کالونی، گلشن اقبال اور شالےمار مےں اغوا برائے تاوان کے درج ہونے والے مختلف مقدمات مےں ملوث اشتہاریوں مردان کے غنی الرحمن، آزاد کشمےر کے کامران، شرقپور کے احمد فاروق، اشتہاری نجمہ بی بی، حافظ آباد کے پروےز عرف ہےرو، گجرات کے ذےشان عرف شانی، پانڈوکی کے مظفر عرف ظفر، سرگودھا کے رمضان عرف جانا، مانگا کے نعےم بےگ عرف نےما، رفےق، عبدالرشےد عرف شےدا، رانا نوےد، عابد عرف عابو، محمد افضل، سمےع اللہ اور سلےمان عرف اےوب کو گرفتار کےا۔ اےس اےس پی انوےسٹی گےشن عبدالرب اور اےس پی سی آئی محمد عمر ورک نے انوےسٹی گےشن ہےڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ مےں ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمےد کو برےفنگ دےتے ہوئے مزےد بتاےا کہ گرفتار کئے جانے والے اشتہاری ملزمان لاہور مےں ہونے والی کرائم کی وارداتوں مےں براہ راست ملوث تھے۔