خاتون سے بدتمیزی کرنے پر تھانیدار معطل ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس

خاتون سے بدتمیزی کرنے پر تھانیدار معطل ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس

لاہور (نامہ نگار) ایس ایس پی ایڈمن نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور اسے دھکے دے کر تھانے سے باہر نکالنے کی شکاےت پر تھانہ فیکٹری ایریا کے اے ایس آئی آصف کو معطل جبکہ ایس ایچ او رانا مجاہد کو خلاف شوکاز نوٹس اور محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ نورین نامی خاتون نے سی آئی اے کوتوالی کے اہلکار عتیق احمد کے بدتمیزی کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دی لیکن ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا مجاہد نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی اور نہ اس کا مقدمہ درج کیا اور اپنی جان چھڑانے کے لئے اپنے ماتحت آصف کو تفتیش دے دی۔ جب وہ درخواست پر انکوائری کے لئے دوبارہ تھانے آئی تو اے ایس آئی آصف نے اسے گالیاں دیں اور دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔