بے قابو کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 بھائی شدید زخمی

بے قابو کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 بھائی شدید زخمی

لاہور (نامہ نگار) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس سے تین بھائی شدیدزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ کے رہائشی تین بھائی سلطان، رحمن اور عثمان ہربنس پورہ کے علاقہ میں کینال روڈ پر تیزی سے جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جاٹکرائی۔ جس سے کار تباہ ہوگی جبکہ تینوں بھائی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔