لاہور ہائیکورٹ نے 2 بچے تایا سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے‘ بچوں کا جانے سے انکار
َؒلاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور. ہائیکورٹ نے دو بچے تایا سے لیکر ماں کو دے دیئے۔ بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور احاطہ عدالت میں واویلا مچایا۔ لاہور. ہائیکورٹ کے روبرو جوڑے پل کی رہائشی وسیماں بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں خاتون نے بچوں کی تحویل کی استدعا کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے. بچوں کو تایا نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے. درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ بچوں سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جاتی. عدالت کے حکم پر دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا. عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بچے ماں کے حوالے کردیئے۔