کسی ادارے کی کامیابی کیلئے تربیت یافتہ افراد کلیدی کردار ادا کرتے ہیں: ذوالفقار احمد چیمہ

کسی ادارے کی کامیابی کیلئے   تربیت یافتہ افراد کلیدی کردار ادا کرتے ہیں: ذوالفقار احمد چیمہ

 لاہور (سٹاف رپورٹر)کسی بھی ادارے کی کامیابی میں تربیت بنیادی و کلیدی حیثیت رکھتی ہے یہ افراد کی  صلاحیتوں کو اجا گر کر تی ہے  اور انکے علم و استعداد میں اضافہ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار  انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے موٹروے پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے ٹریننگ کالج شیخوپورہ میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔  انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ موٹروے پولیس ایک  دیانتدار، خوش اخلاق، اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے ملک کے ہر حصے میں جانی و پہچانی جاتی ہے۔ موٹروے پولیس کے ہر افسر و جوان کے دل پرنقش ہے کہ ایمانداری ہمارا ایمان، خوش اخلاقی ہماری پہچان اور شہریوں کی مدد ہماری شان ہے۔یہی خوبیاں ہمارا اعزاز اورطرہ امتیاز ہیں اور یہی امتیازی اوصاف ہمارے قیمتی  اثاثہ ہیں۔