ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار، نقدی اسلحہ و دیگر سامان برآمد

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزم  گرفتار، نقدی  اسلحہ و دیگر سامان برآمد

لاہور (نامہ نگار) ٹائون شپ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث علی نعمان عرف چنگ چی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، موبائل فونز، پسٹلز و گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کے احکامات پر ایس پی صدر ملک اویس نے ڈی ایس پی ڈاکٹر ایم اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹائون شپ رانا محمد اکمل و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے علی نعمان عرف چنگ چی ڈکیتی گینگ کے 4  ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا۔