پنجاب سوسائٹی پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزم پکڑ لئے

کاہنہ (نامہ نگار) پنجاب سوسائٹی پولیس نے عمری ڈکیت  گینگ  سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پنجاب سوسائٹی   پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر آصف ادریس نے اپنی نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عمری ڈکیت  گینگ کے سرغنہ عمر عرف عمری‘ بابر اور سہیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ سامان  125 موٹرسائیکل‘ نقد 45000 روپے‘ پانچ عدد موبائل فون اور اسلحہ‘ گولیاں  برآمد کر لیں۔