ٹرانسفارمر اور ویگن میں آتشزدگی‘ جل کر تباہ

لاہور (نامہ نگار) جیل روڈ پرریسٹورنٹ کے باہر لگے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شاہدرہ موڑپر ایک ویگن وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر تباہ ہو گئی ہے۔ جیل روڈ پر پنجاب  انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قریب باہر لگے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ علاوہ ازیں شاہدرہ موڑ  پرایک بس اڈے پر کھڑی ویگن میں وائرنگ کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے ویگن جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔