نجی پاور پلانٹ کے 70 کروڑ روپے واپسی کی درخواست پر این ٹی ڈی سی سے جواب طلب

نجی پاور پلانٹ کے 70 کروڑ روپے واپسی کی درخواست پر این ٹی ڈی سی  سے جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے نجی پاور پلانٹ کی جانب سے ستر کروڑ روپے  کی واپسی کیلئے دائر درخواست میں این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاور پلانٹ کی تاخیر کے باعث این ٹی ڈی سی سے تقریباً  ستر کروڑ روپے کی بینک  گارنٹی ضبط کر لی ہے۔