مختصر عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت نے شہری کی جانب سے دائر ہرجانہ کے دعویٰ میں بوٹ ہائوس گلبرگ کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری۔٭… دونوں ٹانگوں سے معذور شخص کی عرصہ 5 سال سے 10 سالہ لڑکے کے قتل کے مقدمہ میں ملوث کیے جانے پر انصاف نہ ملنے پر دہائی۔ مقدمہ مدعی کو آخری موقع دیتے ہوئے 25 مئی کو گواہان سمیت طلب کر لیا۔ ٭… منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم وسیم احمد کو 26 ماہ قید 30 ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانے پر مزید 15 یوم قید کی سزا کا حکم سنایا۔٭… سیشن جج لاہور نے کیمپ جیل اچھرہ کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 37 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم۔