لاہور ایئرپورٹ: جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

لاہور (خبر نگار) لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان عدیل ‘  اسحاق اور محمد حسین جعلی ویزے پر  موزمبیق جارہے تھے اور انہوں نے دو ایجنٹوں نوید اور الطاف کو 6‘ 6 لاکھ روپے دیکر   یہ جعلی ویزے لگوائے تھے۔ ملزم محمد نصیر پاسپورٹ پر تصویر تبدیل کرکے پی کے 759 پر سعودی عرب جا رہا تھا ۔