شہر میں ایک کروڑ سے زائد کے ڈاکے، مختلف علاقوں میں 4کاریں، 9موٹر سائیکل چوری

شہر میں ایک کروڑ سے زائد کے ڈاکے، مختلف علاقوں میں 4کاریں، 9موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ اسلام پورہ میں ڈاکوئوں نے بریگیڈیر (ر)اختر سے 90لاکھ روپے نقدی لوٹ لی، نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے عثمان سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی و زیورات، شاہدرہ ٹائون میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرذوالفقار سے 2لاکھ 10ہزار اور موٹر سائیکل، نواں کوٹ میں ڈاکوئوں نے ڈاکٹر نسرین سے 1لاکھ 95ہزار روپے کی نقدی و زیورات،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوئوں نے زاہد سے 1لاکھ 75ہزار روپے نقدی لوٹ لی، جنوبی چھائونی میںڈاکوئوںنے رخسانہ بی بی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون ،گلشن راوی میں ڈاکوئوں نے عامر سے 1لاکھ 32ہزار روپے کی نقدی وموبائل، سبزہ زار میں ڈاکوئوں نے شہزاد سے 1لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون، شاد مان میں ڈاکوئوں نے شاہد سے 1لاکھ 5ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل، فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے حفیظ سے 52ہزار روپے کی نقدی، باغبانپورہ میں ڈاکوئوں نے عامر سے 39ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون، لٹن روڈ میں ڈاکوئوں نے یونس سے 70ہزار، گجر پورہ میں ڈاکوئوں نے شعیب سے 68ہزار روپے کی نقدی وموبائل ، ستو کتلہ میں ڈاکوئوں نے سکندری سے 36ہزار، ٹائون شپ میں ڈاکوئوں نے احمد سے25ہزار، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوئوں نے عمران سے 57ہزار، نصیر آباد میں ڈاکوئوں نے عامر سے 50ہزار، فیصل ٹائون میں فاروق سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون لوٹ لیا۔ مصطفی آباد کے علاقہ میں کینال روڈ سے محکمہ انہارکے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان کی سرکاری جیپ چوری ہو گئی۔ چوروں نے وحدت کالونی سے ندیم ، ستو کتلہ سے حمید ،گڑھی شاہوسے حبیب ،لوئر مال سے احمدکی کاریں جبکہ ڈیفنس بی سے جعفر ، نواب ٹائون سے زین، اچھرہ سے عمران،ساندہ سے تنویر ،ٹائون شپ سے اسلم ،گرین ٹائون سے عادل ، اسلام پورہ سے عمر ،شاہدرہ ٹائون سے شہباز ،جنوبی چھائونی سے وقاص کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔