سکیورٹی گارڈ قتل کیس، سابق پولیس انسپکٹر کی ضمانت خارج، آئندہ پیشی پر طلبی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کیس میں سابق انسپکٹر غلام عابد کی ضمانت خارج کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی 13مئی کو آر او جاوید سمیع سمیت 4ملزمان کو فرد جرم کے لئے طلب کر لیا ہے۔ قتل کیس میں ملوث  غلام عباس نے فاضل عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جسے فاضل جج نے خارج کرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کر دیئے ہیں۔