سرکاری محکموں میں انکم ٹیکس معاملات میں کرپشن کی تحقیقات تیز کر دی گئیں

لاہور (خبر نگار) ریلوے سمیت سرکاری محکموں کے انکم ٹیکس جمع کرانے کے معاملات میں گھپلوں اور فراڈ کا انکشاف ہونے کے بعد ایف آئی اے کرائم سرکل لاہور نے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ ایف آئی اے فیصل آباد میں سرکاری خزانہ لوٹنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے اور 85لاکھ روپے برآمد بھی ہو چکے ہیں۔ لاہور ایف آئی اے نے ایف بی آر کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔