سبزہ زار: گھر کی چھت گرنے سے بہن‘ بھائی شدید زخمی

لاہور (نامہ نگار)  سبزہ زار کے علاقہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک  سٹاپ ملتان روڈ پر محمد حسین کرائے کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 20 سالہ روبینہ اور اس کا 12 سالہ بھائی محمد اعظم زخمی ہو گئے  جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں محمد اعظم کی حالت سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے نازک بتائی جاتی ہے۔