دیرینہ دشمنی پر مخالف قتل‘ بدچلنی کے شبہ پر بیٹی ذبح کر دی

دیرینہ دشمنی پر مخالف قتل‘ بدچلنی کے شبہ پر بیٹی ذبح کر دی

لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں بد چلنی کے شبہ پر باپ نے 22سالہ بیٹی کو چھری سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر کالونی کے رہائشی رشید کوشبہ تھا کہ اس کی بیٹی 22سالہ (ش) کے محلے دار نوجوان سے تعلقات ہیں۔گزشتہ روز(ش) گھر سے باہر جانے لگی تو اس کے والد رشید نے اسے باہر جانے سے منع کیا۔اسی بات پردونوں باپ بیٹی میں تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پررشید نے طیش میں آکرچھری سے اس کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا ور موقع سے فرار ہو گیا۔دریں اثناگجر پو رہ کے علاقہ میں دیر ینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 35سا لہ شخص کو قتل کر دیا ۔35سالہ بشا رت گجر پو رہ کے علاقہ میں اپنی زمینو ں پرکام کرنے والے مز ارعوں سے ملنے آ یا تھا کہ اس دوران نامعلوم افرادوہاں آئے اور انہوں نے بشارت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔جس کی زد میں آ کر بشارت موقع پر ہلاک جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔ پو لیس نے مقتول کی لاش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔