حافظ آباد میں شادی شدہ خاتون نے اولاد نہ ہونے ،جلالپور بھٹیاں میں نوجوان نے والدہ کی ڈانٹ پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی

حافظ آباد میں شادی شدہ خاتون نے اولاد نہ ہونے ،جلالپور بھٹیاں میں نوجوان نے والدہ کی ڈانٹ پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی

جلال پور بھٹیاں+حافظ آباد(نمائندگان) دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور18 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے محلہ اسلام پورہ میں 18سالہ نوجوان نے والدہ کی ڈانٹ پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نوجوان ذیشان حیدر کھرل جو کہ گارمنٹس کا کاروبار کرتا تھا اور رات کو اکثر گھر دیر سے آتا تھا گزشتہ رات اس کی والدہ نے اسے ڈانٹا جس کا اس نے برا منایا اور اپنے کمرے میں جا کر گلے میں رسی ڈال کر چھت کے ساتھ لگے ہوئے پنکھے سے جھول گیا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گائوں  دوآبہ میں مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 25سالہ سعدیہ کی 5/6سال قبل اعجاز احمد کشمیری سے شادی ہوئی لیکن اس کے بطن سے اولاد نہ ہوئی۔ جس پر خاوند اُسے اکثر طعنہ دیتا۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر سعدیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دوسری جانب بعض لوگوں کے مطابق سعدیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اُسے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیاگیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر تاحال تفتیش میں مصروف ہے۔