جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم کو عمر قید و جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج وسیم الرحمن خاکوانی نے قتل کے استغاثہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم احمد کو عمر قید‘ 2 لاکھ روپے جرمانہ‘ عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید جبکہ شریک تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم احمد نے معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے الیاس کو قتل کر دیا تھا۔